اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی جیل میں قید بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمرکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس ملک کے عوام نے ان کی فوری رہائی کے لئے مظاہرے کئے ہیں ۔
سعودی عرب کی العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف کے سیکڑوں باشندوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرکے آیت اللہ باقر النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور ان کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کی اور سعودی عرب حکومت کی تشدد پسندانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، سعودی عرب کے مظاہرین نے آل سعود حکومت کو خبردار کیا کہ اگر آیت باقر النمر کو فورا رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں مظاہرہ کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲